
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میںچل رہی ووٹرفہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی( ایس آئی آر) فیز- 2 کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے۔ اس کے مطابق جمعرات تک کل 50 کروڑ 97 لاکھ 44 ہزار 423 ووٹرز میں سے 98.89 فیصد یعنی 50 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار 682 ووٹرزکو فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس میں سے 10 کروڑ 28 لاکھ 99 ہزار 248 فارمز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔
ریاست وارصورتحال۔
۔انڈمان اور نکوبار کے 3 لاکھ 10 ہزار 404 ووٹروں میں سے 3 لاکھ 10 ہزار 346 فارم تقسیم کیے گئے اور 77 ہزار 202 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔چھتیس گڑھ کے 2 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 737 ووٹرز میں سے 2 کروڑ 10 لاکھ 15 ہزار 986 فارم تقسیم کیے گئے اور 43 لاکھ 73 ہزار 830 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔گوا کے 11 لاکھ 85 ہزار 34 ووٹرز میں سے 11 لاکھ 85 ہزار 16 فارم تقسیم کیے گئے اور 6 لاکھ 40 ہزار 851 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔گجرات کے 5 کروڑ 8 لاکھ 43 ہزار 436 ووٹرز میں سے 5 کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار 159 فارم تقسیم کیے گئے اور 1 کروڑ 37 لاکھ 43 ہزار 348 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔کیرالہ کے 2 کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار 855 ووٹروں میں سے 2 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار 145 فارم تقسیم کیے گئے اور 9 لاکھ 43 ہزار 129 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔لکشدیپ کے 57,813 ووٹروں میں سے 57,813 فارم تقسیم کیے گئے اور 26,630 کو ڈیجیٹل کیا گیا۔
۔مدھیہ پردیش کے 5 کروڑ 74 لاکھ 6 ہزار 143 ووٹروں میں سے 5 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار 577 فارم تقسیم کیے گئے اور 1 کروڑ 74 لاکھ 19 ہزار 996 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔پڈوچیری میں 10 لاکھ 21 ہزار 578 ووٹرز میں سے 9 لاکھ 68 ہزار 528 فارم تقسیم کیے گئے اور 3 لاکھ 34 ہزار 424 کو ڈیجیٹل کیا گیا۔
۔راجستھان میں 5 کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 215 ووٹرز میں سے 5 کروڑ 42 لاکھ 56 ہزار 471 فارم تقسیم کیے گئے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار 725 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔تمل ناڈو کے 6 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 587 ووٹرز میں سے 6 کروڑ 11 لاکھ 61 ہزار 947 فارم تقسیم کیے گئے اور 1 کروڑ 41 لاکھ 0 ہزار 251 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔اتر پردیش کے 15 کروڑ 44 لاکھ 30 ہزار 92 ووٹرز میں سے 15 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 977 فارم تقسیم کیے گئے اور 94 لاکھ 88 ہزار 529 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
۔مغربی بنگال کے 7 کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار 529 ووٹرز میں سے 7 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 717 فارم تقسیم کیے گئے اور 1 کروڑ 57 لاکھ 78 ہزار 333 کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
اس مہم میں کل 5,32,828 بوتھ لیول آفیسرز اور 11,40,598 بوتھ لیول ایجنٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد