ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر تاج کے دیدار کے لیے آگرہ پہنچے
۔40 ممالک کے 126 خصوصی مہمان بھی آج تاج محل کے حسن سے محظوظ ہوں گے آگرہ، 20 نومبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جونیئر جمعرات کو تاج محل دیکھنے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے آگرہ پہنچے۔ ٹرمپ جونیئر کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی
Donald Trump son, Donald Trump Jr, in Agra to visit Taj


۔40 ممالک کے 126 خصوصی مہمان بھی آج تاج محل کے حسن سے محظوظ ہوں گے

آگرہ، 20 نومبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جونیئر جمعرات کو تاج محل دیکھنے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے آگرہ پہنچے۔ ٹرمپ جونیئر کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنو¿ میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے تقریباً 40 ممالک سے 126 خصوصی مہمان بھی تاج محل دیکھنے آگرہ آرہے ہیں۔ آگرہ ضلع انتظامیہ نے غیر ملکی مہمانوں کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر جمعرات کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کھیریا ہوائی اڈے، آگرہ پر تقریباً 1:30 بجے اترے۔ ہوٹل امر ولاس میں ان کے کھانے اور مختصر قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر 21 اور 22 نومبر کو راجستھان کے شہر ادے پور میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ تاج محل کو دیکھنے آگرہ پہنچے ہیں جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس سے قبل 2020 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈ کشنر کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا تھا لیکن اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نہیں آئے تھے۔

اس کے علاوہ جمعرات کو ہی سٹی مونٹیسوری اسکول سوسائٹی، نئی دہلی کے زیراہتمام لکھنو¿ میں منعقد ہونے والی 26ویں انٹرنیشنل کانفرنس آف چیف جسٹس آف دی ورلڈ(19 سے 24 نومبرتک) میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے 40 ممالک کے چیف جسٹس، ماہر قانون اور معزز مہمانان بھی تاج محل دیکھنے آگرہ پہنچے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر اور دیگر خصوصی وفد کے 126 معززین کی آگرہ آمد کے پیش نظر آگرہ ضلع انتظامیہ نے ان کی سیکورٹی، ٹریفک کے انتظامات، پروٹوکول اور ہنگامی طبی امداد کی مکمل تیاریاں کی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی سٹی آگرہ سید علی عباس نے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر کی آگرہ آمد کی مناسبت سے سیکورٹی انتظامات، ٹریفک کے انتظامات اور دیگر اہم انتظامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خاص مقامات پر پولیس فورس کی کافی تعداد تعینات کی گئی ہے اور روٹ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande