دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے حملہ آور کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے کے ملزم راجیش کھمجی کے خلاف تیس ہزاری سیشن کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے ایک خواب میں دیکھا کہ ایک شیولنگ کے پاس بیٹھے کتے
Delhi Police files charge sheet against CM Rekha Gupta attacker


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے کے ملزم راجیش کھمجی کے خلاف تیس ہزاری سیشن کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے ایک خواب میں دیکھا کہ ایک شیولنگ کے پاس بیٹھے کتے نے اس سے کہا کہ دہلی کے کتے تکلیف میں ہیں۔ تیس ہزاری عدالت کی سیشن عدالت 22 نومبر کو الزامات طے کرنے کے لیے کیس کی سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج ایکتا گوبا مان کیس کی سماعت کریں گی۔

دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجیش کھمجی نے فیس بک پر کئی ویڈیوز دیکھے جن میں لوگ کتوں کے مسائل کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ راجیش کھمجی نے بندر وں کے معاملے پر مئی میں ایودھیا میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں 18 اکتوبر کو 400 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس نے راجیش کھمجی اور تحسین سید پربھارتیہ نیائے سنہتاکی مختلف دفعات کے تحت قتل کی کوشش،عوامی خدمت گار کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مجرمانہ سازش کا الزام لگایا ہے۔

دہلی پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق راجیش کھمجی آوارہ کتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے موقف سے ناراض تھا۔ اپنے 11 اگست کے فیصلے میں، سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ آوارہ کتوں کو شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جائے۔ اس فیصلے کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھرپور حمایت کی تھی۔ دہلی پولیس کے مطابق اس سے ناراض ہو کر راجیش کھمجی نے 20 اگست کو وزیر اعلیٰ پر اس وقت حملہ کیا ،جب وہ عوامی سماعت کر رہی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande