
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو پٹنہ میں حلف برداری تقریب میں شامل ہوئے
بھوپال، 20 نومبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کی معزز موجودگی میں پٹنہ میں منعقد بہار حکومت کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نتیش کمار کو بہار کے وزیراعلیٰ، سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کو نائب وزیراعلیٰ اور دیگر اراکین کو وزیر کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی اور قیادت میں این ڈی اے حکومت سماج کے ہر طبقے کی مجموعی ترقی اور ’ترقی یافتہ بہار‘ بنانے کے عزم کو نئی رفتار اور توانائی دینے کے لیے پوری عزم کے ساتھ وقف رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن