
جموں, 20 نومبر (ہ س)سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بی ایس ایف نے بارڈر پولیس پوسٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل مرہین کے گاؤں کوری پنو کٹھوعہ میں وسیع مشترکہ تلاشی کارروائی انجام دی۔
کارروائی کے دوران اہلکاروں نے گاؤں کے اہم مقامات، رہائشی حصوں اور آس پاس کے علاقوں میں باریک بینی سے تلاشی لی اور مشکوک حرکات و سکنات پر قریب سے نگرانی رکھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی علاقوں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے، ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس نوعیت کی مشترکہ آپریشنز آئندہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہیں گے تاکہ سرحدی خطے میں سیکورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر