نواب ملک کو اہم ذمہ داری دینے پر بی جے پی برہم
ممبئی ، 20 نومبر(ہ س)۔ این سی پی (اجیت پوار گروپ) کی جانب سے نواب ملک کو ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی انتخابی ٹیم میں کلیدی منصب دینے کے فیصلے نے بی جے پی کی شدید ناراضگی کو جنم دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے
BJP SLAMS AJIT PAWAR’S NCP FOR   ASSIGNING MAJOR ROLE TO NAWAB MALIK


ممبئی

، 20 نومبر(ہ س)۔ این سی پی (اجیت پوار گروپ) کی جانب سے نواب

ملک کو ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی انتخابی ٹیم میں کلیدی منصب دینے کے فیصلے

نے بی جے پی کی شدید ناراضگی کو جنم دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے آج واضح

طور پر کہا کہ اگر این سی پی اپنی پوزیشن پر برقرار رہی تو بی جے پی مہایوتی اتحاد

میں ان کے ساتھ رہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔

شیلار

نے کہا کہ وہ معاملے سے مرکزی قیادت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواب ملک

پر سنگین الزامات اور مختلف ایجنسیوں کے سوالیہ نشان موجود ہیں، اس لیے انہیں مہایوتی

کے انتخابی انتظام میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ ’’ہم ملک کو کسی بڑے رول میں قبول

نہیں کر سکتے،‘‘ شیلار نے کہا۔

انہوں

نے کہا کہ بی جے پی کے نزدیک یہ فیصلہ انتخابی صف بندی کو متاثر کر سکتا ہے اور

اگر اجیت پوار کا دھڑا پیچھے نہ ہٹا تو اتحاد میں دراڑ پڑ سکتی ہے۔ شیلار کے

مطابق، بی جے پی بارہا واضح کر چکی ہے کہ ایسے افراد کو اہم ذمہ داریاں دینا مہایوتی

کے اصولوں سے انحراف ہے۔

ادھر این

سی پی (اجیت پوار گروپ) کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل نے بی جے پی کے اعتراضات کو مسترد

کرتے ہوئے کہا کہ نواب ملک پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور انہیں ملنے والی ذمہ داری

مکمل طور پر مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنی پارٹی کے فیصلے دوسروں کے

مطالبات پر نہیں کریں گے۔ مہایوتی مستحکم ہے اور اتحاد کے اندر کوئی اختلاف نہیں۔‘‘

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande