
اے ایم یو سنٹر ملاپورم میں این ڈی پی ایس ایکٹ پر بیداری پروگرام
علی گڑھ، 20 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر ملاپورم کے شعبہ قانون کے لیگل ایڈ سیل نے ایکسائز رینج آفس اور لیبر آفس، پیرنتھلمنّا کے اشتراک سے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 پر ایک بیداری پروگرام رفیق پلائی ووڈ انڈسٹریز، میلّاتور میں منعقد کیا، جس کا مقصد صنعتی مزدوروں، خصوصاً مہاجر مزدوروں کو منشیات سے متعلق قوانین، پابندیوں، سزاؤں اور حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ایکسائز رینج آفیسر جناب ایم یونس اور لیبر آفیسر محترمہ فاطمہ فلاح نے مزدور طبقے میں قانونی معلومات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خلاف ورزیوں کی روک تھام ہو سکے اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔ ڈاکٹر دیبا خانم نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی اہم دفعات پر روشنی ڈالی، جس کے بعد رفیق پلائی ووڈ انڈسٹریز کے جنرل منیجر جناب تھامس میتھیو نے صنعتی ماحول میں ایسے بیداری پروگراموں کی اہمیت بیان کی۔
یہ پروگرام پروفیسر ایم شاہ الحمید، ڈائریکٹر، اے ایم یو سنٹر ملاپورم، اور ڈاکٹر شاہنواز احمد ملک، کورس کوآرڈینیٹر، شعبہ قانون کی سرپرستی میں لیگل ایڈ سیل کی چیئرپرسن ڈاکٹر نسیمہ پی کے نے ضلعی لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا، جبکہ ڈاکٹر دیبا خانم اور ڈاکٹر شیلی وکٹر نے تعاون فراہم کیا۔ قانون کے طلبہ علیشا عظیم، اپوروا چندرا، ثنا انجم، رحیمین حیات، محمد آصف اور ابھیشیک یادو نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی قابلِ فہم تشریحات آسان زبان میں پیش کیں، جس سے حاضرین کو اس قانون کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ