ہند- پاک سرحد کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے فضائیہ کا ایک یو اے وی کھیت میں گرا
جودھ پور، 20 نومبر (ہ س)۔جیسلمیر میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے قریب جمعرات کو ایئر فورس کا ایک ریموٹلی پائلٹیڈ ایئرکرافٹ (آر پی اے)انجن میں خرابی آنے کے بعد رام گڑھ کے نہری کے علاقے میں ایک کھیت میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، فضائیہ اور فوج کے اہل
Air Force UAV crashed near India-Pak border due to technical fault


جودھ پور، 20 نومبر (ہ س)۔جیسلمیر میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے قریب جمعرات کو ایئر فورس کا ایک ریموٹلی پائلٹیڈ ایئرکرافٹ (آر پی اے)انجن میں خرابی آنے کے بعد رام گڑھ کے نہری کے علاقے میں ایک کھیت میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، فضائیہ اور فوج کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریموٹلی پائلٹیڈ ایئرکرافٹ معمول کے تربیتی مشن کے دوران انجن میں خرابی آنے کے بعد جیسلمیر کے قریب بحفاظت اتر گیا۔ آر پی اے کو ایک خالی کھیت میں برآمد کیا گیا جس میں زمین کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور آر پی اے کو کم سے کم نقصان پہنچا ہے ۔

دراصل،رام گڑھ نہری علاقے میں ایک کھیت میں جمعرات کی دوپہر دو بجے کے قریب ایک مقامی کسان نے اسے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ہندوستانی فضائیہ اور فوج کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فضائیہ کی ٹیم نے تحقیقات کی۔ ڈرون نے زمینپر گرنے کے بعدکئی فٹ تک سلائڈ کرتے ہوئے مٹی میں کھینچاو بنائے۔ اس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ، لیکن اس کے پر اور پچھلے حصے کے فنس محفوظ ہیں۔ ڈرون کسی سرویلانس، ریکارڈنگ، یا تکنیکی نگرانی کے مشن کے لیے استعمال ہونے والا ماڈل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande