قومی سطح کے کوئز مقابلے میں اے ایم یو کے طلبہ نے پہلا مقام حاصل کیا
علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبہ نے گلبرگہ، کرناٹک میں منعقدہ نیشنل سہیاتوتسو میں قومی سطح کے کوئز مقابلے میں پہلا مقام حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ سنّی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایس ایس ایف) کے زیر اہتمام اس تین روزہ پر
انعام یافتگان


علی گڑھ, 20 نومبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبہ نے گلبرگہ، کرناٹک میں منعقدہ نیشنل سہیاتوتسو میں قومی سطح کے کوئز مقابلے میں پہلا مقام حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ سنّی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایس ایس ایف) کے زیر اہتمام اس تین روزہ پروگرام میں ملک کی 26 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے مختلف علمی اور ثقافتی مقابلوں میں حصہ لیا۔

اے ایم یو کی فاتح ٹیم میں شعبہ اسلامیات کے چوتھے سال کے طالب علم شمس الہدیٰ چودھری اور شعبہ تاریخ کے چوتھے سال کے طالب علم امدادالکریم لسکر شامل تھے۔ دونوں طلبہ نے قبل ازیں اے ایم یو میں منعقدہ یونیورسٹی سطح کے کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس کی بنیاد پر انہیں قومی سطح پر یونیورسٹی کی نمائندگی کا موقع ملا۔ ان طلبہ کی کامیابی اے ایم یو کے علمی معیار اور مقابلہ جاتی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande