اے ڈی سی ڈوڈہ نے 120 طالبات کے گروپ کو ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کے لیے روانہ کیا
جموں, 20 نومبر (ہ س)۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی زونز سے تعلق رکھنے والی 120 طالبات پر مشتمل ایک گروپ کو انٹر زونل ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کے لیے باقاعدہ طور پر روانہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انل کمار ٹھاکور
Trekking


جموں, 20 نومبر (ہ س)۔

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی زونز سے تعلق رکھنے والی 120 طالبات پر مشتمل ایک گروپ کو انٹر زونل ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کے لیے باقاعدہ طور پر روانہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انل کمار ٹھاکور نے ہری جھنڈی دکھا کر گروپ کو روانہ کیا۔

طالبات نے روانگی کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹور کے ذریعے انہیں پہاڑوں، جنگلات اور قدرتی حسن کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ذہنی تناؤ کم کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انل کمار ٹھاکور نے بتایا کہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے اس مہم کا مقصد طالبات میں ہمت، خود اعتمادی اور عملی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹور نہ صرف ٹریکنگ تک محدود ہے بلکہ اسی دوران ہنر مند اور باصلاحیت طالبات کو ڈویژنل اور بعد ازاں یو ٹی لیول کے لیے منتخب بھی کیا جائے گا۔دو ہفتوں پر مشتمل اس ٹریکنگ پروگرام کے دوران طالبات کو مختلف پہاڑی علاقوں، آبشاروں اور قدرتی مقامات کی سیر کرائی جائے گی جبکہ بھدرواہ میں رات کے قیام کے لیے باقاعدہ بیس کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande