لال قلعہ بم دھماکہ کیس میں مزید 4 ملزمان گرفتار
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے لال قلعہ احاطے کے باہر 10 نومبر کو ہوئے بم دھماکہ کیس میں مزید چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق این آئی اے نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جاری کردہ وارنٹ پر س
لال قلعہ


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے لال قلعہ احاطے کے باہر 10 نومبر کو ہوئے بم دھماکہ کیس میں مزید چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق این آئی اے نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جاری کردہ وارنٹ پر سری نگر، جموں و کشمیر سے چاروں ملزمان کو حراست میں لیا۔ ان کی شناخت ڈاکٹر مزمل شکیل گنائی (پلوامہ)، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر (اننت ناگ)، ڈاکٹر شاہین سعید (لکھنؤ، اتر پردیش) اور مفتی عرفان احمد وگے (شوپیاں) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان پر بم دھماکے کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 نومبر کو دہلی میں لال قلعہ کے احاطے کے باہر ایک بم دھماکے میں 13 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ این آئی اے اس سے پہلے عامر رشید علی کو گرفتار کر چکی ہے، جس کے نام پر دھماکے میں استعمال ہونے والی کار رجسٹرڈ تھی۔ حملہ آوروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے والے جاسر بلال وانی عرف دانش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، اور کیس کے پیچھے پوری سازش کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande