ٹوکیو سمر ڈیف اولمپکس: ابھینو دیسوال اور پرانجلی دھومل نے ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ جیتا
کشاگرا سنگھ راجاوت نے 50 میٹر رائفل پروون میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ٹوکیو، 19 نومبر (ہ س)۔ ٹوکیو میں 25 ویں سمر ڈیف اولمپکس میں بدھ کو ہندوستانی نشانے بازوں کی شاندار کارکردگی جاری رہی، جہاں ابھینو دیسوال اور پرانجلی پرشانت دھومل نے 10 میٹر ایئر پسٹ
ابھینو


کشاگرا سنگھ راجاوت نے 50 میٹر رائفل پروون میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

ٹوکیو، 19 نومبر (ہ س)۔ ٹوکیو میں 25 ویں سمر ڈیف اولمپکس میں بدھ کو ہندوستانی نشانے بازوں کی شاندار کارکردگی جاری رہی، جہاں ابھینو دیسوال اور پرانجلی پرشانت دھومل نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چینی تائی پے کے یا-جو کاو اور منگ-جوئی ہسو کو 6-16 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ دن کے دوسرے مقابلے میں کشاگرا سنگھ راجاوت نے 50 میٹر رائفل پروون میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ان تمغوں کے ساتھ، شوٹنگ میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک ٹوکیو میں ہندوستان کے جیتنے والے کل تمغے ہیں۔

ابھینو اور پرانجلی نے گولڈ میڈل میچ کے آغاز سے ہی اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور اپنے حریفوں کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اس سے قبل کوالیفکیشن میں، دونوں نے ڈیف ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ کی برابری کی تھی، جو گزشتہ ڈیف اولمپکس میں اسی جوڑی نے قائم کیا تھا۔ ہندوستانی جوڑی نے 569-20x کا مشترکہ اسکور بنایا، ابھینو نے 287-12x (97, 95, 95) اور پرانجلی نے 282-8x (95, 94, 93) اسکور کیا۔ دونوں نشانے بازوں نے پیر کو انفرادی زمرے میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

ہندوستان کی دوسری جوڑی، خواتین کی انفرادی چیمپئن انویا پرساد اور ردار ونود کمار، 553-10x کے مشترکہ اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن میں ساتویں نمبر پر رہے۔ انویا نے 280-5x (93, 91, 96) جبکہ ردار نے 273-5x (92, 90, 91) شاٹ لگائے۔ ایران کے مہلا سامی اور بیجان غفاری نے یوکرین کی صوفیہ اولینچ اور اولیکسینڈر کولودی کو ہرا کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔

کشاگرا سنگھ راجاوت نے 50 میٹر رائفل پروون میں 224.3 کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یوکرین کے دیمیٹرو پیٹرینکو نے 251.0 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، انہوں نے ڈیف ورلڈ اور اولمپک کے ریکارڈ توڑتے ہوئے، جب کہ جرمنی کے کولن مولر نے 245.4 کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

مہیت سندھو اور نتاشا جوشی کل خواتین کے 50 میٹر تھری پوزیشنز ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔ مہیت پہلے ہی 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں بالترتیب سونے اور چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande