
بھوپال، 19 نومبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں محکمہ ایکسائز نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ٹیم نے باوڑیا کلاں کے علاقے آکرتی ریٹریٹ کالونی کے نزدیک بدھ کی صبح ایک کار سے 3 لاکھ 56 ہزار روپے کی غیر قانونی شراب ضبط کی۔ اس دوران ایک نوجوان کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
محکمہ ایکسائز کے کنٹرولر آر جی بھدوریا نے بتایا کہ بدھ کی صبح آکرتی ریٹریٹ کالونی کے علاقے میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے کالونی کے قریب محاصرہ کرتے ہوئے ایک کار کو روکا۔ اسی دوران ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کار کی تلاشی لینے پر مختلف برانڈز کی ہائی رینج انگلش شراب کے 34 کارٹونز میں تقریباً 306 لیٹر شراب ملی۔ کار اور شراب ضبط کی گئی۔ نامعلوم ملزم کے خلاف ایم پی محکمہ ایکسائز ایکٹ 1915 کی دفعہ 34(1) ک، 34(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسسٹنٹ ایکسائز کمشنر ویرندر دھاکڑ نے بتایا کہ ٹیم کی جانب سے مسلسل غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن