
یو بی ٹی
لیڈر ونائک راوت کا مشورہ: بہار الیکشن سے سبق لیں
ممبئی
، 19 نومبر(ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات نے
مہا وکاس اگھاڑی میں اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔ ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ
نے بدھ کو این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی اور یہ واضح کیا کہ کانگریس کسی
بھی صورت مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے ساتھ اتحاد میں الیکشن نہیں لڑے
گی، چاہے شیوسینا–یو بی ٹی نے ایم این ایس کے ساتھ مفاہمت کیوں نہ کر لی ہو۔
ملاقات
کے بعد ورشا گائیکواڑ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ 227 رکنی بی ایم سی کے
انتخابات جنوری 2026 میں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، این سی پی اور سماج
وادی پارٹی نظریاتی طور پر قریب ہیں اور وہ گزشتہ کئی انتخابات میں ایک ساتھ میدان
میں اتر چکی ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ شیو سینا–یو بی ٹی اور ایم این ایس کے درمیان انتخابی معاہدے کا وہ
احترام کرتی ہیں، مگر کانگریس خود ایم این ایس کے ساتھ اتحاد کو سیاسی اور اخلاقی
طور پر ناممکن سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایس ’’غریبوں اور مجبور لوگوں
پر حملہ کرنے‘‘ کی وجہ سے بدنام ہے، لہٰذا کانگریس ایسی جماعت کے ساتھ کھڑی نہیں
ہو سکتی۔ اس سلسلے میں وہ اگلے ہفتے دوبارہ شرد پوار سے ملاقات کریں گی۔
ورشا
گائیکواڑ کے مؤقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیو سینا–یو بی ٹی لیڈر ونائک راوت نے
کہا کہ اگر کانگریس اکیلے الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، لیکن
اسے بہار اسمبلی انتخابات سے سبق لینا چاہیے۔ راوت نے کہا کہ بہار میں ایم این ایس
اور شیوسینا (متحدہ) کانگریس کے ساتھ نہیں تھے اور نتیجہ یہ ہوا کہ کانگریس کو
شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے