ادھم پور میں پراسرار حالت میں رہائشی مکان میں آتشزدگی
جموں, 19 نومبر (ہ س)۔ ضلع ادھم پور کے جکھینی بھرت نگر میں گزشتہ شب پراسرار طور پر ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور پورا ڈھانچہ چند ہی لمحوں میں خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فور
ادھم پور میں پراسرار حالت میں رہائشی مکان میں آتشزدگی


جموں, 19 نومبر (ہ س)۔

ضلع ادھم پور کے جکھینی بھرت نگر میں گزشتہ شب پراسرار طور پر ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور پورا ڈھانچہ چند ہی لمحوں میں خاکستر ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر واٹر ٹینکر طلب کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande