
کولکاتہ، 19 نومبر (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مغربی بنگال میں حال ہی میں ایک کار سے برآمد ہونے والی پانچ کروڑ روپے کی نقدی کے ریاست میں مالی گھوٹالے کے معاملات سے ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے پس منظر کی تفصیلی تفتیش کی جارہی ہے۔ مرکزی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ریاست میں جاری مالی بے ضابطگیوں کے کسی بھی معاملے میں ان کا کسی ملزم سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
ای ڈی فی الحال ریاست میں تین بڑے معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں میونسپل بھرتی گھوٹالہ، ریت کی غیر قانونی کانکنی، اور بار-کم-ریسٹورنٹ کی آڑ میں چلنے والی انسانی اسمگلنگ شامل ہیں۔ ای ڈی ان معاملات میں ترنمول کانگریس سے وابستہ کئی بااثر افراد کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
پیر کونیو ٹاو¿ن کے آکانشا کراسنگ کے نزدیک ایک کار سے پانچ کروڑ نقدی بر آمد ہونے کے بعد دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں گاڑی کا مالک بھی شامل ہے۔
انتخابات سے قبل اتنی بڑی رقم کی ضبطی اور ریاست میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے درمیان، نے سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔
اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پہلے ہی مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کو غیر قانونی نقدی کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے تمام ایجنسیوں کو حساس حالات میں ہم آہنگی بڑھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ