نیپال میں ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والے بادشاہت کے حامی درگا پرسائی کو گرفتار کیا گیا
کاٹھمانڈو، 18 نومبر (ہ س)۔ نیپال میں ہندو راشٹر کے مطالبے اور دیگر مسائل کو لیکر 23 نومبر سے ملک گیر بند اور احتجاج کی اپیل کرنے والے بادشاہت کے حامی درگا پرسائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں پیر دیر رات تقریباً سوا ایک بجے کاٹھمانڈو پولیس نے بھکتپو
راج شاہی کے حامی لیڈر درگا پرسائی۔ تصویر: فائل


کاٹھمانڈو، 18 نومبر (ہ س)۔ نیپال میں ہندو راشٹر کے مطالبے اور دیگر مسائل کو لیکر 23 نومبر سے ملک گیر بند اور احتجاج کی اپیل کرنے والے بادشاہت کے حامی درگا پرسائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں پیر دیر رات تقریباً سوا ایک بجے کاٹھمانڈو پولیس نے بھکتپور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے ضلع سنتری (پولیس) دفتر بھدرکالی لے گئی۔

کاٹھمانڈو ضلع پولیس کے سربراہ رمیش تھاپا کے مطابق پرسائی پر عوامی امن و امان اور سیکورٹی میں خلل ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔ پرسائی نے پیر کو پریس کانفرنس میں مشرق سے لے کر مغرب تک پورے ملک کو ٹھپ کر دینے کی وارننگ دی تھی۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ پرسائی کو گرفتار کرنے کا مقصد ان کے مجوزہ احتجاج سے ممکنہ تشدد اور عدم استحکام کو روکنا ہے۔ پرسائی اور ان کے حامیوں نے 23 نومبر کو ’’ورہَد ناگرک مُکتی آندولن‘‘ کے بینر تلے کاٹھمانڈو سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پرسائی نے دعویٰ کیا تھا کہ کاٹھمانڈو میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ جمع ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande