عدالت نے تین ملزمان کو قتل کے معاملے میں قید کی سزا سنائی
جموں, 18 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ تھانہ میں درج ایک قتل کے مقدمے میں تین ملزمان کی سزا کو یقینی بنا کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/2016 کے تحت دفعات 302، 307 اور 458 آر پی سی میں درج کیا گیا تھا۔ نامزد ملزمان میں
عدالت نے تین ملزمان کو قتل کے معاملے میں قید کی سزا سنائی


جموں, 18 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ تھانہ میں درج ایک قتل کے مقدمے میں تین ملزمان کی سزا کو یقینی بنا کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/2016 کے تحت دفعات 302، 307 اور 458 آر پی سی میں درج کیا گیا تھا۔

نامزد ملزمان میں سنجے کمار ولد فقیر چند اور رام کمار ولد فقیر چند، سکنہ بھٹولی گندوہ، جبکہ تیسرا ملزم مکیش کمار ولد لیکھ راج سکنی پنچائی بھیلہ شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے کی تحقیقات پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرکے چالان پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بھدرواہ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سنجے کمار اور رام کمار کو دفعات 304 (پارٹ اوّل)، 307، 458 اور 34 آر پی سی کے تحت دس، دس سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مکیش کمار کو دفعہ 458 آر پی سی کے تحت دو سال قید کی سزا دی گئی۔

ریاست کی طرف سے مقدمے کی پیروی چیف پروسیکیوٹنگ افسر کے کے بندرال نے کی، جن کی مؤثر پیشی پر عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی۔پولیس نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈوڈہ پولیس کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande