
جکارتہ، 17 نومبر (ہ س)۔
انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے کے دو علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ علاقوں میں راحت اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ملک کی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سیلا کیپ قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے سیبونینگ گاو¿ں میں درجنوں مکانات دب گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ لوگ 3 سے 8 میٹر (10 سے 25 فٹ) کی گہرائی میں پھنسے ہوئے تھے۔
دریں اثنا، سیلا کیپ کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 16 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ سات لاپتہ ہیں۔
ایجنسی کے مطابق، ایک اور واقعے میں، ہفتے کے روز وسطی جاوا کے علاقے بنجرنیگا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دو افراد ہلاک اور 27 سے 30 گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ