حکومت نے 30 اپریل تک پلیٹینم کے ریورات کی درآمد پر پابندی لگا دی
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ حکومت نے پلیٹینم کے زیورات کی مخصوص اقسام کی درآمد پر 17 نومبر سے 30 اپریل 2026 تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے پیر کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس سے قبل ستمبر میں حکومت
Government bans import of platinum jewellery till April 30


نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ حکومت نے پلیٹینم کے زیورات کی مخصوص اقسام کی درآمد پر 17 نومبر سے 30 اپریل 2026 تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے پیر کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس سے قبل ستمبر میں حکومت نے چاندی کے بعض زیورات کی درآمدات پر اگلے سال 31 مارچ تک پابندی عائد کر دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’پلیٹینم‘ جیولری کی درآمدی پالیسی کو فوری طور پر 30 اپریل 2026 تک ’آزادانہ‘ سے ’ممنوعہ‘ کر دیا گیا ہے۔ درآمد کنندگان کو اب ان اشیاءکی درآمد ات کے لیے ڈی جی ایف ٹی سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس پالیسی کو 31 مارچ 2026 تک ’آزادانہ‘ سے ’ممنوعہ‘ کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت مخصوص پلیٹینم جیولری کو’آزادانہ‘ سے ’ممنوعہ‘ درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس کے لیے درآمد کنندگان کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ سے لائسنس لینا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد تھائی لینڈ سے غیر جَڑے ہوئے زیورات کے نام پر چاندی کی درآمد کو روکنا تھا۔

ڈی جی ایف ٹی کے مطابق اس اقدام کے لیے درآمد کنندگان کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس کا مقصد آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے ) کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنا اور ملکی صنعت کاروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ قدم ستمبر 2025 میں چاندی کے زیورات پر لگائی گئی اسی طرح کی پابندی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس کا مقصد آزاد تجارتی معاہدوں کے ذریعے ممکنہ ڈیوٹی چوری کو روکنا تھا۔ اس اقدام کا مقصد تھائی لینڈ سے غیر جڑے ہوئے زیورات کے نام پر چاندی کی درآمد کو روکنا تھا۔ ہندوستان کا آسیان (ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک) کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔ تھائی لینڈ اس 10 ملکی گروپ کا رکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande