
ممبئی،17نومبر(ہ س)۔ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر اور ہیومینٹی میٹرز فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے محفل ہال، مورلینڈ روڈ، ممبئی میں منعقدہ فری میڈیکل چیک اَپ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس کیمپ میں 250 سے زائد افراد نے مختلف طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ کی مکمل نگرانی اور رہنمائی فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر مفتی اشفاق قاضی نے انجام دی۔ اس کیمپ میں Pro Labs اور ناناوتی اسپتال کی ٹیموں نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ Pro Labs ٹیم میں ڈاکٹر معتصم سولکر، قمر الدین، راشیکا پوار، ویپیش، نیلیش، رادھا، سومیا، ویرج سیٹھ، انکیتا اور فاطمہ شامل تھے، جبکہ ناناوتی ٹیم میں انیمیش، راجپوت، پرینکا، راکیش، سچیترا، کرشمہ، پرتیکشا اور یوسف نے خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں جسمانی معائنہ جیسے قد، وزن، بلڈ پریشر، بی ایم آئی اور جسم کی ساخت کا تجزیہ، لیبارٹری ٹیسٹ جیسے CBC، RBS، سیرم کریٹینین، کولیسٹرول، SGOT اور SGPT، ریڈیالوجی و اسکریننگ جیسے آڈیو میٹری، اسپائرو میٹری، آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ، ECG سمیت متعدد سہولیات فراہم کی گئیں۔ تمام رپورٹس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کو تفصیلی طبی مشورے بھی دیے۔ ڈاکٹر معتصم سولکر جو مشہور و معروف سینیئر پیڈیاٹرکٹ ہیں انہوں نے 50 سے زائد چھوٹے بچوں کو بھی چیک کیا اور دوائیں دیں، عوام نے اس کیمپ کا بھرپور خیر مقدم کیا اور اسے صحتِ عامہ کی ایک بہترین کوشش قرار دیا، فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر نے مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais