بہار کے وزیر اعلیٰ نے حکومت تحلیل کرنے کی سفارش کی، گورنر کوسونپا خط
بہار کے وزیر اعلیٰ نے حکومت تحلیل کرنے کی سفارش کی، گورنر کوسونپا خطپٹنہ، 17 نومبر (ہ س)۔ موجودہ حکومت کی کابینہ کی آخری میٹنگ کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار راج بھون پہنچے اور گورنر عارف محمد خان کو موجودہ کابینہ کو تحلیل کرنے کی سفارش کرنے وا
بہار کے وزیر اعلی نتیشن کمار


بہار کے وزیر اعلیٰ نے حکومت تحلیل کرنے کی سفارش کی، گورنر کوسونپا خطپٹنہ، 17 نومبر (ہ س)۔ موجودہ حکومت کی کابینہ کی آخری میٹنگ کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار راج بھون پہنچے اور گورنر عارف محمد خان کو موجودہ کابینہ کو تحلیل کرنے کی سفارش کرنے والاخط پیش کیا۔بہار کے وزیر وجے چودھری نے بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں تین تجاویز پیش کی گئیں، جن میں موجودہ اسمبلی کو 19 تاریخ سے تحلیل کرنے کی سفارش، حکومت کی پالیسیوں کو عوام تک رسائی میں لانے کے لیے تمام عہدیداروں اور عملے کا شکریہ اور انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کے لیے عوام کا شکریہ شامل ہیں۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گورنر سے ملاقات کی اور ایک خط پیش کیا جس میں موجودہ اسمبلی کو 19 تاریخ سے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس سے نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande