
واشنگٹن،17نومبر(ہ س)۔دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریبیئن سمندر میں پہنچ گیا۔امریکی بحریہ کے مطابق ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ خطے میں اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر منشیات سے جڑے دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور اور ختم کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔ایسے میں وینزویلا نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ نارکو ٹیرَر ازم کے نام پر امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا کر ریجیم چینج کی کوشش کر رہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا انسدادِ منشیات کے لیے وینزویلا کے پانیوں میں پہلے ہی متعدد جنگی جہاز تعینات کر چکا ہے۔
دوسری جانب امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق وینزویلا امریکا میں آنے والی منشیات کا بڑا ذریعہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا سے متعلق ا±نہوں نے کچھ حد تک فیصلہ کر لیا ہے مگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan