بہار انتخابات سے پہلے ایس آئی آر میں کاٹے گئے ووٹ: سنجے سنگھ
سلطان پور، 16 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع سے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بہار میں بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت جانبدارانہ تھی اور الیکشن کمیشن کا رول درست نہیں تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں ووٹ چوری ہوئے
بہار انتخابات سے پہلے ایس آئی آر میں کاٹے گئے ووٹ: سنجے سنگھ


سلطان پور، 16 نومبر (ہ س)۔

اترپردیش کے سلطان پور ضلع سے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بہار میں بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت جانبدارانہ تھی اور الیکشن کمیشن کا رول درست نہیں تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں ووٹ چوری ہوئے ہیں۔

اتوار کو سلطان پور شہر میں عام آدمی پارٹی کی سماجی انصاف یاترا ایودھیا پریاگ راج ہائی وے کے ذریعے نکالی گئی۔ ٹکونیا پارک میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں، رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم انتخابات کے دوران بندوق اور گولی کی بات کرتے ہیں، لیکن انہوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے انتخابات میں جہاں 50,000 سے 60,000 ووٹوں کی کٹوتی ہوئی وہیں بی جے پی نے 10,000 سے 15,000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 202 میں سے 128 نشستوں پر ایس ا ٓئی آر کے ذریعے بڑے پیمانے پر ووٹ کٹوائے گئے۔ یاترا کے دوران پارٹی کے اہم رہنما اور کارکنان بشمول ششی سنگھ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande