
سرینگر، 16 نومبر( ہ س): ،وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر میں چار افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بڈگام رنگ روڈ پر واٹروانی کے مقام پر ایک ڈمپر سومو مسافر گاڑی سے ٹکرا گیا، جس سے چار مسافر موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد، راہگیر اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس المناک حادثے پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سی ایم عمر نے ایکس پر لکھا، انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حادثے کی وجہ کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir