کولکاتا ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنوں سے دی شکست
کولکاتا، 16 نومبر (ہ س)۔ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی، بھارت کو 124 رنز کا ہدف دیا گیا۔بھارت نے پہلی اننگز میں
کولکاتا ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنوں سے دی شکست


کولکاتا، 16 نومبر (ہ س)۔ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی، بھارت کو 124 رنز کا ہدف دیا گیا۔بھارت نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 159 رنز بنائے۔

ہندوستان کی بیٹنگ دوسری اننگز میں بے حد خراب تھی، اتوار کو دوسرے سیشن میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم نے ایک رن کے اسکور پر دو وکٹیں گنوادیں۔ پہلے یشسوی جیسوال اپنا کھاتہ کھولے بغیر آو¿ٹ ہوئے اور پھر کے ایل راہل بھی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے تک ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 10 رنز بنائے تھے۔ لنچ کے بعد واشنگٹن سندر اور دھرو جورل نے محتاط انداز میں بلے بازی کی اور ہندوستان کے اسکور کو 30 رنز سے آگے لے گئے۔ دونوں اچھی بلے بازی کر رہے تھے جب ہندوستانی ٹیم کو جورل کی صورت میں تیسرا جھٹکا لگا۔ جورل 34 گیندوں پر 13 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت بھی جلد آو¿ٹ ہو گئے۔ پنت نے 2 رنز بنائے۔

بھارت کو اپنا پانچواں وکٹ رویندر جڈیجہ کی صورت میں گری جو 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ دوسرے سرے پر محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے والے واشنگٹن سندر بھی ٹیم کے مجموعی اسکور 72 کے ساتھ روانہ ہوئے۔ واشنگٹن نے 92 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ٹیم کو ابھی 40 سے زائد رنز بنانے تھے۔ ایسی صورت حال میں اکشر پٹیل نے ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر تیزی سے رنز بنائے۔ اسی دوران اکشر نے ایک اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا دی۔ اکشر نے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ آخر میں محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوگئے۔ بھارتی کپتان شبھمن گل پہلی اننگز میں 4 کے ذاتی سکور پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ وہ گردن کی چوٹ کی وجہ سے پورے میچ سے باہر ہو گئے تھے جس سے ہندوستانی اننگز 93 رنز پر ختم ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے چار جبکہ مارکو جانسن اور کیشو مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 153 رنز بنائے۔ اس سے قبل آج صبح جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 153 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی باقی تین وکٹیں پہلے سیشن میں ہی گر گئیں۔ کوربن بوش 25 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے، سائمن ہارمر 7 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔ دوسرے دن جنوبی افریقہ کی سات وکٹیں گر گئیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باوما نے شاندار بلے بازی کی اور 55 رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے چار، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے دو دو جبکہ جسپریت بمراہ اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 189 رنز بنائے اور 30 رنز کی چھوٹی برتری حاصل کی۔ ٹیم کی جانب سے اوپنر کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ واشنگٹن سندر نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ رشبھ پنت نے 27، رویندر جڈیجہ نے 27، اکسر پٹیل نے 16، دھرو جورل نے 14، یشسوی جیسوال نے 12، کلدیپ یادو نے ایک، محمد سراج نے ایک اور جسپریت بمراہ نے ایک رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ کپتان گل چار رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے چار جبکہ مارکو جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیشو مہاراج اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز: ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والے جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن رہا۔ ٹاپ آرڈر مکمل طور پر گر گیا، اور ٹیم پہلی اننگز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ان کی جانب سے ایڈن مارکرم نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی 30 سے آگے نہ بڑھ سکا اور ہندوستانی گیند بازوں نے انہیں یکے بعد دیگرے آو¿ٹ کرتے ہوئے دباو¿ میں رکھا۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں جسپریت بمراہ نے 5، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے 2،2 اور اکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande