
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔
30 نومبر کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے 12 وارڈوں کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے دفتر میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں بی جے پی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا، مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، ریاستی تنظیم جنرل سکریٹری پون رانا، دہلی بی جے پی کے سینئر عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ انہیں دہلی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آج ریاستی دفتر میں منعقدہ اہم تنظیمی میٹنگ میں قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش سے متاثر کن رہنمائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی بی جے پی تنظیم اپنے عزم، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کے ساتھ دہلی میں ایک بار پھر فتح کا جھنڈا لہرا کر عوام کی خدمت کرنے کے لئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ