
ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے خواجہ سرا کو ویران مقام لے جا کر تشدد، ایک گرفتارحیدرآباد ، 15 نومبر (ہ س)۔ حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ٹرانس جینڈر پر حملہ کیے جانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ آن لائن ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے بلوا کر، ویران مقام پر لے جاکر تین افراد نے نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ اس پر تشدد بھی کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دو افراد تاحال مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرانس جینڈر سے گرائنڈر ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے رابطہ کیا اور ملاقات کے بہانے اسے اپنے پاس بلوایا۔ حملے میں ملوث تین افراد کی شناخت اس طرح کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ شخص کو ایک سنسان مقام پر لے گئے، جہاں انہوں نے نہ صرف نازیبا رویہ اختیار کیا بلکہ اسے 30,000 ادا کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔ رقم دینے سے انکارکرنے پر تینوں نے ٹرانس جینڈر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسے چوٹیں بھی آئیں۔متاثرہ ٹرانس جینڈر کی شکایت پر حبیب نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی دو افراد فرار ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر سخت کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ کوانصاف فراہم کیاجائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق