ڈائننگ ود دی کپورز کا ٹریلر ریلیز
بالی ووڈ کے سب سے مشہور خاندانوں میں سے ایک کپور خاندار اب اپنی زندگی کے ان دیکھے لمحات کو سامعین کے سامنے لانے جا رہا ہے۔ کھانے- پینے کے ان کے شوق، خاندانی روایات اور یادوں پر مبنی ان کی نئی ڈاکیومنٹری فلم ”ڈائننگ ود دی کپورز“ کا ٹریلر ریلیز کر دی
Trailer release of Dining with the Kapoors


بالی ووڈ کے سب سے مشہور خاندانوں میں سے ایک کپور خاندار اب اپنی زندگی کے ان دیکھے لمحات کو سامعین کے سامنے لانے جا رہا ہے۔ کھانے- پینے کے ان کے شوق، خاندانی روایات اور یادوں پر مبنی ان کی نئی ڈاکیومنٹری فلم ”ڈائننگ ود دی کپورز“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے فلم شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

پوری کپور فیملی پہلی بار ایک فریم میں

ٹریلر میں کپور خاندان کا وہ انداز نظر آتا ہے ، جو عام طور پر کیمروں کے پیچھے رہتا ہے یعنی اس میں ہنسی، قہقہے، نوک جھونک، پرانی یادیںاور بھوک کا امتزاج نظر آ رہا ہے۔ رنبیر کپور باورچی خانے میں تجربہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،تو کبھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ چنچل چھیڑ چھاڑ سے موڈ کو ہلکا کرتے نظر آتے ہیں۔ وہیں،کرشمہ اور کرینہ کپور اپنے مخصوص انداز میں خاندانی کہانیوں کا اشتراک کرتی ہیں۔

کرینہ اور سیف کی موجودگی خاص بنی

ٹریلر میں ایک خاص لمحہ آتا ہے جب کرینہ کی محبت کا ذکر چھڑتا ہے اور پورا خاندان مسکرانے لگتا ہے۔ وہیں نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی اور دیگر اراکین راج کپور کے 100 ویں یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں۔ کپور خاندان کی وہی گرمجوشی، وہی اپنایت اور مزیدار تکرار اس ٹریلر کو خاص بناتے ہیں۔ کرینہ کے ساتھ ان کے شوہر اور کپور خاندان کے داماد سیف علی خان کی موجودگی بھی ٹریلر میں گلیمر اور جذبات کا خوبصورت امتزاج پیدا کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande