کولکاتا کے بڑا بازار میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل کر خاکستر
کولکاتا کے بڑا بازار میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل کر خاکستر کولکاتا، 15 نومبر (ہ س)۔ راجدھانی کولکاتا کے بڑے بازار میں ہفتہ کی صبح خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ایزرا اسٹریٹ پر واقع الیکٹرک سامان کی ایک دکان میں لگی اس شدید آگ نے پورے علاقے میں ا
کولکاتا کے بڑا بازار میں خوفناک آگ


کولکاتا کے بڑا بازار میں خوفناک آگ


کولکاتا کے بڑا بازار میں خوفناک آتشزدگی، متعدد دکانیں جل کر خاکستر

کولکاتا، 15 نومبر (ہ س)۔ راجدھانی کولکاتا کے بڑے بازار میں ہفتہ کی صبح خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ایزرا اسٹریٹ پر واقع الیکٹرک سامان کی ایک دکان میں لگی اس شدید آگ نے پورے علاقے میں افرا تفری مچا دی۔ آگ اس قدر تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی عمارتوں، دیگر دکانوں اور گوداموں تک پھیل گئی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ہفتہ علی الصبح تقریباً پانچ بجے ملی۔ ابتدا میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں، لیکن آگ کی شدت دیکھتے ہوئے بعد میں ان کی تعداد بڑھا کر 21 کر دی گئی۔ موقع پر موجود دفائر فائٹرز مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم گھنی آبادی اور آتش گیر سامان کی بہتات کے سبب اسے کنٹرول کرنے میں شدید مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دھوئیں کے گھنے غبار سے نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ سیکورٹی کے تحت آس پاس کی بجلی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ سے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ علاقے کی کئی دکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔

موقع پر کولکاتا پولیس کے ڈی سی سینٹرل بھی پہنچے اور فائر ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا۔ فائر منسٹر سوجیت بوس نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے گی جو یہ دیکھے گی کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande