اپڈیٹ:بہار : شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت
پٹنہ، 15 نومبر (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں کل دیر رات شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے،جس سے تمام کی موت ہوگئی ۔ پانچ دیگر شدید طور پر جھلس گئے جنہیں میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ویسٹ سچترا کماری نے پانچ اف
بہار: شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت


پٹنہ، 15 نومبر (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں کل دیر رات شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے،جس سے تمام کی موت ہوگئی ۔ پانچ دیگر شدید طور پر جھلس گئے جنہیں میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ویسٹ سچترا کماری نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ اہل خانہ باہر بھی نہیں نکل پائے۔ متوفیوں میں دو بچے، ان کے والدین اور ایک دیگررکن شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم تب تک آگ نے گھر کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

ڈی ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فارنسک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔

شارٹ سرکٹ سے مرنے والوں میں للن کمار (35سال) ولد گونا ساہ، سشیلا دیوی (60سال)شوہر گونا ساہ، پوجا کماری (30سال) ولد للن کمار، سرشتی کماری (7سال) ولد للن کمار اور گولی (2سال)ولد للن کمار شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande