
اے ایم یو گرلز اسکول میں اسپورٹس اینڈ گیمز کمیٹی کی حلف برداری تقریب
علی گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول میں اسپورٹس اینڈ گیمز کمیٹی کی حلف برداری تقریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ چیف گیسٹ انور عباس عباسی (نیشنل ہیڈ، ٹائمز گروپ) تھے، جو اے ایم یو کے ممتاز سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ ایک مضبوط اور باوقار کیریئر کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔
وائس پرنسپل، مسز الکا اگروال نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے، جبکہ پرنسپل مسز آمنہ ملک نے حقیقی اسپورٹس مین شپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل عزم، ضبط اور باہمی تعاون کو پروان چڑھاتے ہیں۔ تقریب کے دوران ہاؤس اِنچارجز، کوثر پروین (ریڈ)، بشریٰ غیاث (بلو)، صفیہ اختر (گرین) اور نوشابہ یاسمین (یلو) کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
نئے عہدیداران میں صدر زینب تبسم، نائب صدر صدف ناز، سکریٹری سمن اکرام اور جوائنٹ سیکریٹری منزعہ مریم خان شامل ہیں۔ اسی طرح مختلف کھیلوں کی کپتانوں کو بھی بیجز عطا کیے گئے، جن میں ایتھلیٹکس کے لیے انشو، باسکٹ بال کے لیے مانوی، بیڈمنٹن کے لیے یسریٰ، کرکٹ کے لیے زعیمہ سدیل اور دیگر کھیلوں کی نمائندہ طالبات شامل تھیں۔
تمام معززین، عہدیداران اور ہاؤس اِنچارجز نے کھیلوں کی ترویج اور اسپورٹس مین شپ کو برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا۔ تقریب کی نظامت گیمز اِنچارج مسٹر محمد وسیم احمد نے کی، جن کے ساتھ پرو-پراکٹرز اور اساتذہ کی ٹیم نے بھرپور معاونت کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ