سنجو سیمسن سی ایس کے میں ٹریڈ، رویندر جڈیجہ کی راجستھان رائلز میں واپسی
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) نے اپنے کور گروپ میں تبدیلی کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے اہم ٹریڈس میں ایک کو انجام دیا ہے ۔ سنجو سیمسن کو سی ایس کے نے 18 کروڑ روپے میں ٹریڈ کیا، جب کہ رویندر جڈیجہ 14 کروڑ روپے
Sanju Samson traded to CSK, Jadeja to Rajasthan Royals


نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) نے اپنے کور گروپ میں تبدیلی کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے اہم ٹریڈس میں ایک کو انجام دیا ہے ۔ سنجو سیمسن کو سی ایس کے نے 18 کروڑ روپے میں ٹریڈ کیا، جب کہ رویندر جڈیجہ 14 کروڑ روپے میں راجستھان رائلز ( آر آر) میں واپس آگئے۔ یہ قدم دو کمزور سیزن کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں پانچ بار کی چیمپئن سی ایس کے پلے آف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور اسے عمر دراز مڈل آرڈر، محدود ہٹنگ پاور اور سکڑتے ہوئے اسپن ڈپارٹمنٹ جیسے مسائل سے نبردآزما ر ہونا پڑا۔

سنجو سیمسن کی آمد سی ایس کے کے بیٹنگ کے بہت سے خدشات کو دور کرتی ہے، حالانکہ یہ سوال باقی ہے کہ کیا ایک کھلاڑی دو برس سے چل رہیے ڈھانچہ جاتی مسئلہ کو مکمل طور پر حل کر سکتا ہے ۔ راجستھان کے لیے 11 سیزن میں 4,027 رن، 2022 میں ٹیم کو فائنل تک لے جانا اور 2024 میں کیریئر کے بہترین 531 رن- یہ اعداد و شمار ان کی شراکت کو ثابت کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 کے بعد ریلیز کے ان کے مطالبے نے ٹریڈ کو تقریباً طے کر دیا تھا اوردھونی دور کے بعد صحیح توازن کی تلاش کر رہی سی ایس کے ان کے لیے ایک فطری منزل بن گئی۔

دوسری طرف، جڈیجہ کو چھوڑ دیناسی ایس کے کے لیے بڑا چیلنج پیدا کرتاہے۔ ایک دہائی سے،سی ایس کے کی کامیابی اس کی اسپن حکمت عملی پر مبنی رہی ہے اور جڈیجہ اس کے مرکز میں تھے143- وکٹیں، تین خطاب اور 2023 کے فائنل میں ایک یادگار جیت۔اس کے باوجود ٹیم کے پاس نور احمد اور شریس گوپال جیسے متبادل موجود ہیں، جڈیجہ کی جگہ کو پرکرنا مشکل ہوگا۔ اب،سی ایس کے کو منی آکشن میں ایک ایسے ہندوستانی اسپن آل راونڈر کی ضرورت ہوگی جو بلے بازی بھی کر سکے لیکن ایسے متبادل بہت کم ہیں۔

راجستھان کے لیے جڈیجہ کی واپسی جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک طرح کی حکمت عملی دونوں ہے۔ آئی پی ایل 2025 کے دوسرے مرحلے میں ٹیم کی خراب کارکردگی اور سیمسن کی چوٹ کے تجربے اور توازن کی کمی کو اجاگر کیا تھا۔ جڈیجہ کے پاس تجربہ اور قیادت کی گہرائی دونوں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈیتھ اوورز میں کنٹرول کے ساتھ گیندبازی بھی کر سکتے ہیں۔

یہ ٹریڈ آئی پی ایل 2026 سے پہلے کی سب سے بڑی ہلچل ثاب ہوا ہے، جس نے دونوں ٹیموں کی سمت تبدیل کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande