شبھمن گل گردن کی موچ کی وجہ سے ریٹائرڈہرٹ ہوئے
کولکاتا، 15 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن صبح کے سیشن کے دوران گردن میں مشتبہ موچ کے سبب میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ واشنگٹن سندر کی وکٹ گرنے کے فوراً بعد ڈرنکس کے
Shubman Gill retired hurt with a suspected neck sprain


کولکاتا، 15 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن صبح کے سیشن کے دوران گردن میں مشتبہ موچ کے سبب میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ واشنگٹن سندر کی وکٹ گرنے کے فوراً بعد ڈرنکس کے وقفے کے بعد گل بیٹنگ کے لیے میدان پر آئے تھے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے دائیں ہاتھ کے بلے باز گل کے خلاف راونڈ دی وکٹ گیند بازی جاری رکھی۔ گل نے پہلی گیند کو دفاعی انداز میں کھیلا اور پھر دوسری گیند پر سلوگ سویپ شاٹ مارا جس سے انہیں چار رن بھی حاصل ہوئے ۔ تاہم، وہ شاٹ کے فوراً بعد تکلیف میں نظر آئے ۔

فزیو میدان میں آئے اور گل نے اپنی گردن کے پچھلے حصے میں درد کی شکایت کی۔ ان کی گردن معمول کے حساب سے نہیں ہل پارہی تھی۔فوری جانچ کے بعد، گل میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیا گیا۔ ان کی جگہ رشبھ پنت بلے بازی کے لیے آئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande