
کلیان میں شندے گروپ لیڈر کے بیٹے سمیت سات افراد پر کیس، مبینہ دباؤ اور تاوان کا مطالبہ
ممبئی، 15 نومبر (ہ
س)۔ کھڑک پاڑا پولیس اسٹیشن،
کلیان میں شیوسینا شندے دھڑے کے لیڈر کے بیٹے اور چھ دیگر افراد کے خلاف جبری وصولی
اور قتل کی دھمکیوں کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی
جامع تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا
کہ بلڈر منگیش دشرتھ گائکر کے تین رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس — منگیش اسٹار، منگیش ہیون
اور منگشی جیمنی — وڈاولی علاقے میں زیرِ تعمیر ہیں۔ گائکر کی شکایت کے مطابق 25
اکتوبر کو صبح کے وقت شیو سینا شندے گروپ کے مضافاتی سربراہ درویودھن پاٹل کا بیٹا
ویبھو دریودھن پاٹل سات لوگوں کے ہمراہ سائٹ پر پہنچا۔ اس کے ساتھ سنیل راجارام پاٹل،
پنکج پاٹل، ادھو پاٹل، تیجس پاٹل، دھرو پاٹل اور کرن پاٹل بھی موجود تھے۔ شکایت کے
مطابق ان افراد نے کام روک دیا اور کہا کہ مخصوص رقم ادا کرنے کے بعد ہی کام
دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
بلڈر نے مزید بتایا
کہ ملزمان نے انہیں تاوان نہ دینے کی صورت میں پروجیکٹ بند کرانے اور جان سے مارنے
کی دھمکیاں دیں۔ گائکر نے یہ بھی کہا کہ اسی نوعیت کی دھمکیاں انہیں پہلے بھی دو
مرتبہ مل چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق پورے واقعے کی تحقیقات انتہائی باریک بینی سے کی
جا رہی ہیں۔
ملزم ویبھو پاٹل نے
تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے تاوان نہیں
مانگا۔ اگر کوئی ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔“ انہوں نے کہا کہ وہ صرف مقامی
نوجوانوں کی روزگار کے مواقع کے سلسلے میں دو مرتبہ تاجروں سے ملے تھے۔ ویبھو پاٹل
کے مطابق مقدمہ درج کرنے میں بیس دن کی تاخیر خود اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ
اقدام سیاسی پس منظر میں اختیار کیا گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ آئندہ بلدیاتی
انتخابات سے قبل اپوزیشن نے تاجر کو اکسا کر ان کے خلاف بے بنیاد معاملہ درج کرایا
ہے۔ کھڑک پاڑا پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تحقیقات نہایت سنجیدگی سے جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے