
اے ایم یو سرجنز کی یو پی اے ایس آئی سی او این 2025 میں نمایاں علمی شرکت
علی گڑھ، 15 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کے اساتذہ اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس نے کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں منعقدہ ایسوسی ایشن آف سرجنز آف انڈیا (اتر پردیش چیپٹر) کی سالانہ کانفرنس یو پی اے ایس آئی سی او این 2025میں نمایاں علمی کردار ادا کیا۔ کانفرنس میں ریاست اور ملک بھر کے معروف سرجنز، ریزیڈنٹس اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جس نے جنرل سرجری اور متعلقہ شعبوں میں تازہ پیش رفت کے تبادلہ خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا۔
شعب سرجری کی چیئرپرسن پروفیسر عطیہ ذکاء الرب نے بریسٹ سیشن میں ”فائلوڈس ٹیومرکے علاج میں چیلنجز“ موضوع پر نہایت بصیرت افروز لیکچر پیش کیا۔ انہوں نے ہسٹوپیتھولوجیکل گریڈنگ، سرجیکل مارجنز اور ری کرنٹ و میٹا اسٹیٹک کیسز کے انتظام جیسے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ”ڈو اِٹ، ہاؤ ڈو آئی“سیشن کی صدارت بھی کی، جس میں ممتاز سرجنز نے مختلف سرجیکل تکنیکوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ مزید علمی گہرائی اس وقت پیدا ہوئی جب ڈاکٹر شہباز حبیب فریدی نے اِویڈینس ٹو آؤٹ کم : لیپرواسکوپِک ویریکوسلیکٹومی“ موضوع پر لیکچر پیش کیا، جس میں ان کے انجام دیے گئے آپریشن کی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بھی شامل تھی۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ پوسٹر پریزنٹیشنز کے جج کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
تیسرے سال کے پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس ڈاکٹر محمد عادل، ڈاکٹر اسجد احمد صدیقی، ڈاکٹر شویندو پروشوتم، ڈاکٹر اویناش ویگی، ڈاکٹر منار خان، ڈاکٹر ہرش کمار، ڈاکٹر ایس۔ عون علی اور ڈاکٹر طاہر حسین فاروقی نے پیپر اور پوسٹر سیشنوں میں شرکت کی اور اپنے کلینیکل ریسرچ کارناموں کو پیش کیا۔ سَرْجیکل کوئز مقابلے میں، جس میں یوپی اور اتراکھنڈ کی مختلف میڈیکل کالجوں نے حصہ لیا، ڈاکٹر ہرش کمار اور ڈاکٹر طاہر حسین فاروقی نے سیکنڈ رنر اپ پوزیشن حاصل کی، جس سے شعبے کی کامیابیوں میں مزید اضافہ ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ