مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے کے تحت شعری نشست اور شام غزل کا انعقاد
بھوپال، 15 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، نرسنگھ پور کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری نشست اور شام غزل کا انعقاد 16 نومبر کو دوپہر 12 بجے آزاد، تیندو کھیڑا، نرسنگھ پور میں ضلع کوآرڈینیٹر انیس شاہ کے ت
پروگرام کا خاکہ


بھوپال، 15 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، نرسنگھ پور کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری نشست اور شام غزل کا انعقاد 16 نومبر کو دوپہر 12 بجے آزاد، تیندو کھیڑا، نرسنگھ پور میں ضلع کوآرڈینیٹر انیس شاہ کے تعاون سے کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کا اگلا پروگرام 16 نومبر کو نرسنگھ پور میں منعقد ہورہا ہے جس میں نرسنگھ پور ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعراء و ادباء اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔

نرسنگھ پور ضلع کے کوآرڈینیٹر انیس شاہ نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام ’’سلسلہ‘‘ کے تحت دوپہر 12 بجے شعری نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع کے جو شعراء اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں اروند سنگھ کلپ، دھرمیندر آزاد، جیوتی شریواستو، ڈاکٹر اے کے سونی مولک، لکھن ڈیہریا، یوگیندر سنگھ یوگی، ستیش تیواری سرس، شیخ جعفر ظفر، پرگتی پٹیل انشو، خلیل کریلوی، نند کشور شرما ، سچن نیما اور میگھا مشرا وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ نشست کے بعد شام غزل کا انعقاد ہوگا جس میں نرسنگھ پور کے غزل گلوکار منیش شکلا اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ غزلوں کی پیشکش دیں گے۔سلسلہ شعری نشست کی نظامت کے فرائض انیس شاہ انجام دیں گے۔ڈاکٹر نصرت مہدی نے نرسنگھ پور کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande