ورکرز یونین کے تنازع پر تصادم : تاج ہوٹل کے قریب بی جے پی اور شیو سینا (ٹھاکرے دھڑے) کے کارکن آمنے سامنے
ممبئی، 15 نومبر (ہ س)۔ سانتا کروز کے علاقے میں ہفتے کے روز تاج ہوٹل کے باہر اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ دونوں جانب سے نعر
ورکرز یونین کے تنازع پر تصادم : تاج ہوٹل کے قریب بی جے پی اور شیو سینا (ٹھاکرے دھڑے) کے کارکن آمنے سامنے


ممبئی، 15 نومبر (ہ

س)۔

سانتا کروز کے علاقے میں ہفتے کے روز تاج ہوٹل

کے باہر اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا

(ادھو ٹھاکرے گروپ) کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ دونوں جانب سے نعرے بازی

اور شور شرابہ شروع ہو گیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں اضافی

نفری تعینات کر دی۔

ذرائع کے مطابق،

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر رویندر چوان کی موجودگی میں بی جے پی کی ایک نئی ورکرز یونین

کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی دوران شیو سینا (ٹھاکرے گروپ) کے کارکنوں نے

احتجاج کرتے ہوئے اس اقدام کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں پہلے ہی ان کی

یونین فعال ہے اور بی جے پی کا نیا قدم کارکنوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

بی جے پی کے حامیوں

نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی یونین کا مقصد ملازمین کو بہتر نمائندگی

دینا ہے۔ تاہم بات چیت کے دوران فریقین کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی جو جلد ہی

تصادم میں بدل گئی۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی اور موقع پر

ماحول سخت کشیدہ ہوگیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande