پونے ضلع میں اسلحہ سمیت تین افراد گرفتار ،کارروائی کے دوران چار پستول اور پانچ کارتوس بھی ضبط
ممبئی، 15 نومبر (ہ س)۔ پمپری–چنچواڑ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے پونے کے ہنجے واڑی–مان روڈ پر واقع بوڈکے واڑی پھاٹا میں کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور پانچ کارتوس
PIMPRI-CHINCHWAD   POLICE SEIZE FOUR PISTOLS


ممبئی، 15 نومبر (ہ

س)۔ پمپری–چنچواڑ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم

نے پونے کے ہنجے واڑی–مان روڈ پر واقع بوڈکے واڑی پھاٹا میں کارروائی کرتے ہوئے تین

نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور پانچ کارتوس

برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سب افراد اسلحہ فروخت کرنے کے مقصد سے موقع پر

جمع ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پمپری–چنچواڑ پولیس اسٹیشن نے مکمل تحقیقات کا آغاز کر

دیا ہے۔

اسی کیس کی نگرانی

کرنے والے سینئر پولیس انسپکٹر اروند پوار نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی

تھی کہ کچھ ملزمان بوڈکے واڑی علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ پہنچنے والے

ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر اہلکاروں نے وہاں گھات لگا کر نگرانی شروع کی۔ مختصر وقت بعد

ملزمان جیسے ہی موقع پر پہنچے، پولیس نے انہیں روک کر تلاشی لی، جس کے دوران چار

پستول اور پانچ کارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس نے اسلحہ ضبط

کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت پروین گنڈیشور

انکش (عمر 21 سال)، وکی دیپک چوان (20 سال) اور روہت پھول چند بھلشنکر (22 سال) کے

طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ پستول اور کارتوس کی کل مالیت آٹھ

لاکھ روپے کے قریب ہے۔ ٹیم معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور تفتیش

بدستور جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande