بے قابو گاڑی دھروا ڈیم میں گری، جج کے دو باڈی گارڈ سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک۔ لاشیں برآمد
بے قابو گاڑی دھروا ڈیم میں گری، جج کے دو باڈی گارڈ سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک۔ لاشیں برآمد رانچی، 15 نومبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے میں واقع دھروا ڈیم میں ہفتہ کی صبح تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہ
حادثے کا شکار گاڑی


بے قابو گاڑی دھروا ڈیم میں گری، جج کے دو باڈی گارڈ سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک۔ لاشیں برآمد

رانچی، 15 نومبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے میں واقع دھروا ڈیم میں ہفتہ کی صبح تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت پرنسپل ضلع جج جمشید پور کے دو باڈی گارڈز اور سرکاری ڈرائیور کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دو باڈی گارڈز اور ڈرائیور جمعہ کی دیر رات دھروا ڈیم سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور دھروا ڈیم میں جا گری۔ حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اپیندر کمار سنگھ، روبن کجور اور ستیندر سنگھ شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کی دیر رات دھروا ڈیم کے قریب سے ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک وہ گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ دھروا ڈیم میں جا گری۔ اطلاع ملنے پر دھروا اور نگڑی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دو سے تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد مقامی لوگوں، ڈائیورز اور پولیس کی مدد سے گاڑی کو ڈیم سے باہر نکالا گیا، جس میں سے تین لاشیں اور دو پولیس اسلحہ برآمد ہوئے۔

ہٹیا کے ڈی ایس پی پرمو د کمار مشرا نے بتایا کہ گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے دھروا ڈیم میں جا گری، جس کی وجہ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو اور بچاو کے کام کے بعد باڈی گارڈز کی لاشیں اور ان کے ہتھیار ڈیم سے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اب تک حاصل معلومات کے مطابق تینوں پولیس اہلکار سوئفٹ کار سے دھروا میں واقع جوڈیشل اکیڈمی سے دھروا ڈیم کی طرف نکلے تھے کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ دھروا ڈیم سے نکالی گئی گاڑی کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande