
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی (آئی پی یو) کے میڈیکل پروگرام - ایم بی بی ایس (کوڈ 103) اور نرسنگ پروگرام - بی ایس سی (آنرز) نرسنگ (کوڈ 115) میں داخلے کے لئے اسٹرے راو¿نڈ کونسلنگ کے لئے آن لائن رجسٹریشن 17 نومبر تک کیا جاسکتا ہے۔
جن امیدواروں نے ان پروگراموں میں داخلہ کے لیے 2500 روپے درخواست فیس کے طور پر جمع کرائے ہیں وہ 17 نومبر تک ان پروگراموں کے لیے بھرے گئے فارم میں ریجن، زمرہ، رینک وغیرہ سے متعلق ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔اس مدت کے دوران یو جی نیٹ رینک کارڈ، تعلیمی سرٹیفکیٹس، ریزرویشن سرٹیفکیٹس وغیرہ کو بھی 17 نومبر تک مکمل شدہ فارم کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ دونوں پروگراموں کے لیے آپشن کا انتخاب بھی 17 نومبر تک کیا جا سکتا ہے۔ان دونوں پروگراموں میں داخلے کے لیے کی جانے والی اس سٹری راو¿نڈ آن لائن کونسلنگ کے نتائج کا اعلان 17 نومبر کو یا اس کے بعد کیا جائے گا۔ان دونوں پروگراموں کے لیے کونسلنگ کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر نتائج کے اعلان کے بعد بعد میں پوسٹ کیا جائے گا۔ تفصیلی معلومات دونوں یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan