
علی گڑھ 15 نومبر (ہ س)۔
عائشہ ترین ماڈرن پبلک اسکول کاا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اس اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔آج منعقد فائنل مقابلوں میں علی گڑھ کے میونسپل کمشنر پریم پرکاش مینا،آئی اے ایس نے بطور مہمان خصوصی اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر شعبہ قانون کے استاد پروفیسر محمد وسیم علی نے بطور مہمانان اعزازی شرکت کی وہیں دیگرمہمانان میں اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز ترین،اور اسکول کی ایس ای او سمیہ ناہیدبھی موجود رہے۔
مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز اور اسناد سے نوازا۔ انہوں نے سبھی شرکاء اسکول انتظامیہ اور عملے کی ستائش کی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہشات کا اظہار کیا۔فیسٹیول کے اختتام پر، اسکول کے سیفائر ہاوس (بلیو ہاوس) نے اپنی شاندار کارکردگی پر ہاوس ٹرافی حاصل کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر اسکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ