
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی)، لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) اور حکومت آندھرا پردیش نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آی پی ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آندھرا پردیش میں لاجسٹککے منظر نامے کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور ایم ڈی اور این ایل ڈی ایس ایل کے چیئرمین رجت کمار سینی کی موجودگی میں جمعہ کو وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کے موقع پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامے پر باضابطہ طور پر ان کیپ کے وی سی اور ایم ڈی سی وی پروین آدتیہ اوراین ایل ڈی ایس ایل کے سی ای او تاکایوکی کانو نے دستخط کیے ۔
وزارت کے مطابق اس پہل کے تحت آندھرا پردیش میں سرکاری اور نجی شراکت داروں کو ریاست کے لاجسٹکس آپریشنز اور کارکردگی کے اشارے پر حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک مضبوط مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا اور اسے نافذ کیا جائے گا۔ پلیٹ فارم کا مقصد ہم آہنگی کو بڑھانا، کارکردگی کو بہتر بنانا اور تمام شعبوں میں باخبر فیصلہ سازی کی حمایت کرنا ہے اورشراکت داروں کو حقیقی وقت کی معلومات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرنا ہے۔
وزارت کے مطابق، انکیپ کے ذریعے، آندھرا پردیش حکومت، این ایل ڈی ایس ایل کے ساتھ مل کرایک مربوط لاجسٹکس ڈیش بورڈ تیار کرے گی، تاکہ ، ریاست کے مختلف محکموں میں لاجسٹکس سے متعلق کلیدی کارکردگی کے اشارے کی نگرانی کی جا سکے ۔ اس ڈیش بورڈ سے تیار کردہ تجزیاتی معلومات اور قابل عمل رپورٹس کا استعمال یو ایل آئی پی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست کے لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط اور بڑھانے کے لیے کیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق، یہ ایم او یو لاجسٹکس کی ترقی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے حل کو مربوط کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اور موثر، جدید اور مضبوط سپلائی چین انفراسٹرکچر میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں تعاون کرتا ہے۔ یہ شراکت داری قومی لاجسٹک پالیسی کے مطابق عالمی معیار کے لاجسٹک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یو ایل آئی پی ایک ڈیجیٹل گیٹ وے ہے جو صنعت کے شراکت داروں کواے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے مختلف سرکاری نظاموں سے لاجسٹکس سے متعلقہ ڈیٹا سیٹس تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔ یو ایل آئی پی نے 136 اے پی آئی کے ذریعے 11 وزارتوں کے 44 سسٹمز کے ساتھ ضم کیا ہے، جس میں 2,000 سے زیادہ ڈیٹا فیلڈز شامل ہیں۔ یو ایل آئی پی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 210 سے زیادہ ایپلی کیشنز تیار کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 2 کروڑسے زیادہ اے پی آئی لین دین ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد