میسی اور لوتارو کی بدولت ارجنٹینا نے انگولا کو 0-2 سے ہرایا
میسی اور لوتارو کی بدولت ارجنٹینا نے انگولا کو 0-2 سے ہرایا پیرس، 15 نومبر (ہ س)۔ لیونل میسی نے ایک گول کیا اور ایک گول میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے جمعہ کو کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں انگولا کو 0-2 سے شکس
لیونل میسی اور لوتارو مارٹینز


میسی اور لوتارو کی بدولت ارجنٹینا نے انگولا کو 0-2 سے ہرایا

پیرس، 15 نومبر (ہ س)۔ لیونل میسی نے ایک گول کیا اور ایک گول میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے جمعہ کو کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں انگولا کو 0-2 سے شکست دی۔

میسی نے 44ویں منٹ میں لوتارو مارٹینیز کو پاس دے کر ٹیم کو برتری دلائی۔ 82ویں منٹ میں کردار تبدیل ہوئے، اس بار مارٹینیز نے شاندار اسسٹ دیا اور میسی نے گیند کو دور کونے میں شاٹ لگا کر اسکور 0-2 کر دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو دوسرے ہاف کے آخری مرحلے میں تبدیل کہر دیا گیا۔

عالمی رینکنگ میں اسپین کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ارجنٹینا اور اس سے 87 پوزیشن نیچے موجود انگولا کے درمیان یہ نتیجہ متوقع تھا۔ میچ دارالحکومت لوانڈا کے ’’11 نومبر اسٹیڈیم‘‘ میں انگولا کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

ارجنٹینا نے 2026 ورلڈ کپ کوالیفیکیشن میں 12 میچ جیتے، دو ڈرا کھیلے اور چار میں شکست کا سامنا کیا، مجموعی طور پر 38 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہ کر کوالیفائی کیا۔ دوسری طرف انگولا، جس نے آخری بار 2006 جرمنی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا، 2026 کوالیفائر میں صرف دو میچ جیت سکی اور گروپ کے فاتح کیپ ورڈے سے 11 پوائنٹس پیچھے رہ کر باہر ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande