برسامنڈ جینتی اور جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ملک بھر کے رہنماوں نے خراج عقیدت اور نیک خواہشات پیش کیں
برسامنڈ جینتی اور جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ملک بھر کے رہنماوں نے خراج عقیدت اور نیک خواہشات پیش کیں نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ عظیم مجاہد آزادی اور قبائلی شناخت کے علمبردار برسا منڈا کی 150ویں جینتی اور جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس پر صدر جمہوریہ دروپدی
عظیم مجاہد آزادی اور قبائلی شناخت کے علمبردار برسا منڈا


برسامنڈ جینتی اور جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ملک بھر کے رہنماوں نے خراج عقیدت اور نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ عظیم مجاہد آزادی اور قبائلی شناخت کے علمبردار برسا منڈا کی 150ویں جینتی اور جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیر نیتن گڈکری، منوہر لال، شیو راج سنگھ چوہان، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں لیڈر حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت متعدد رہنماوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر برسا منڈا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان رہنماوں نے برسا منڈا کی الگولان تحریک، جل جنگل زمین کے دفاع اور قبائلی شناخت کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا اور جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس پر بھی ریاست کے باشندوں کو مبارک باد پیش کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی سلور جوبلی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی اس دھرتی کے باصلاحیت اور محنتی لوگوں نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ہندوستان کا وقار بڑھایا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال یہ ریاست ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور یہاں کی قبائلی لوک فنون کو ملک اور بیرونِ ملک میں منفرد شناخت حاصل ہے۔ صدر جمہوریہ نے ریاست کی مسلسل ترقی اور تمام شہریوں کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔

مرکزی وزیرسڑک نقل و حمل و شاہراہ نیتن گڈکری نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی زندگی شجاعت، بہادری اور سماج کو نئی سمت دینے کی قوت کی علامت ہے۔ ان کا کام اور ان کا نظریہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔ گڈکری نے قبائلی یوم فخر کی بھی مبارک باد پیش کی۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جب ہندوستان غیر ملکی حکمرانی سے جکڑا ہوا تھا، دھرتی آبا برسا منڈا نے اپنی بے مثال ہمت اور جدوجہد کے ذریعے انگریزوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ برسا منڈا کی خدمات نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی۔

مرکزی ہاوسنگ اور شہری ترقیات وزیر منوہر لال نے کہا کہ برسا منڈا نے انگریزوں کے خلاف الگولان تحریک کا بگل پھونکا۔ مادر وطن اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ان کی ناقابل فراموش جدوجہد ہمیشہ قومی خدمت کا جذبہ دیتی رہے گی۔ انہوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے لکھا کہ جل، جنگل، زمین اور قبائلی شناخت کے تحفظ کے لیے انگریز حکمراں کے خلاف الگولان کرنے والے برسا منڈا کی زندگی اہل وطن کے لیے ہمیشہ باعث تحریک رہے گی۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام شہریوں کو مبارک باد دی۔

لوک سبھا میں لیڈر حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ جل، جنگل اور زمین کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے والے عظیم انقلابی برسا منڈا کا حوصلہ اور جدوجہد قبائلی انصاف اور قبائلی شناخت کی لڑائی میں لگاتار حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا نے غلامی کی بیڑیاں توڑنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ انہوں نے ناانصافی اور استحصال کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی اور انگریزوں کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کر دیا تھا۔ ان کی زندگی ہمیشہ ایک لازوال سرچشمہ تحریک رہے گی۔

مرکزی جل شکتی وزیر سی آر پاٹل نے لکھا کہ جب جنگلات پر انگریزوں کے مظالم بڑھ رہے تھے، تب ایک نوجوان عوامی رہنما برسا منڈا اُلگولان کی پکار لے کر ابھرے۔ قبائلی برادریوں کے حقوق، عزت نفس، اور پانی، جنگلات اور زمین کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد ہندوستان کی آزادی کے سفر کا ایک متاثر کن باب ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ دھرتی آبا کی زندگی آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کی مثال ہے۔ قبائلی معاشرے اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گی اور آنے والی نسلوں کو ملک کی خدمت کے لیے تحریک دیتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande