
جموں، 15 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی رات تقریباً 12 بجے ہوئے زبردست دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے سے لگنے والی آگ سے کئی کھڑی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز چن پورہ، سنت نگر، راولپورہ اور پنتھا چوک جیسے دور- دراز علاقوں تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد