
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ 2026 (آئی پی ایل 2026) سے پہلے، فرنچائزیوں نے بڑے پیمانے پر ٹریڈ کئے ہیں۔ کئی تجربہ کار کھلاڑیوں نے اپنی پرانی ٹیموں کو الوداع کہہ کر نئے رنگ میں اترنے کی تیاری کر لی ہے ۔کون سا کھلاڑی کس ٹیم کے ساتھ کھیلے گا، اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
رویندر جڈیجہ اب راجستھان رائلز میں
سینئر آل راونڈر اور سابق چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان رویندر جڈیجہ اب آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ سیزن12تک سی ایس کے لئے کھیلنے والے جڈیجہ کی لیگ فیس 18 کروڑ سے کم کر کے 14 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
سنجو سیمسن کا سی ایس کے میں بڑا اقدام
راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر -بلے باز سنجو سیمسن اب چنئی سپر کنگز (سی ایس کے )کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ اپنی موجودہ فیس18 کروڑکی موجودہ فیس پرہی سی ایس کے میں شامل ہوں گے۔ سیمسن نے اب تک 177 میچ کھیلے ہیں اور سی ایس کے ان کی تیسری فرنچائزی ہوگی۔
سیم کرن بھی راجستھان پہنچے
انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کرن کو سی ایس کے سے ٹریڈ کر راجستھان رائلز نے اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ ان کی فیس 2.4 کروڑ روپے ہی رہے گی۔ کرن اب تک 64 آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔
محمد شامی اب ایل ایس جی کے لیے کھیلیں گے
تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی کو سن رائزرز حیدرآباد سے ٹریڈ کر لکھنو¿ سپر جائنٹس نے اپنے ساٹھ شامل کیا ہے۔ 10 کروڑ روپے کی فیس پر خریدے گئے شامی اب لکھنو¿ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) میں شامل ہوں گے۔ شامی نے 2023 میں پرپل کیپ جیتی اور 119 میچ کھیل چکے ہیں۔
مینک مارکنڈے کی ممبئی انڈینز میں واپسی
لیگ اسپنر مینک مارکنڈے ایک بار پھر ممبئی انڈینز کی جرسی پہنیں گے۔ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 30 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور اب وہ اسی فیس پر ممبئی انڈینز (ایم آئی ) میں شامل ہوں گے۔ مارکنڈے نے اب تک 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ارجن تندولکر اب ایل ایس جی میں
نوجوان آل راونڈر ارجن تندولکر کو ممبئی انڈینز سے ٹریڈ کر لکھنو¿ سپر جائنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ایل ایس جی کے لیے 30 لاکھ روپے کی فیس میںہی کھیلیں گے۔
نتیش رانا دہلی کیپٹلس میں شامل ہوں گے
بائیں ہاتھ کے بلے باز نتیش رانا کو راجستھان رائلز سے ٹریڈ کر دہلی کیپٹلز نے اپنے ساتھ لیا ہے ۔ ان کی موجودہ فیس 4.2 کروڑ روپے ہی رہے گی۔ رانا نے 100 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں اور کے کے آر کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔
ڈونووین فریرا آر آر میں واپس آئے
آل راونڈر ڈونووین فریرا کو راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس سے ٹریڈ کر دوبارہ اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ ان کی فیس 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔آئی پی ایل 2026 سے پہلے ان اہم تبدیلیوں نے پہلے ہی نئے سیزن کی ایک دلچسپ تصویر پہلے ہی دکھا دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد