
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی اور قبائلی شناخت کی علامت بھگوان برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ دھرتی آبا برسا منڈا نے قبائلی سماج کو اپنی ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیےترغیب دی اور انہیں برطانوی راج کے خلاف متحد کیا اور تاریخی ’الگولان تحریک‘ کی قیادت کی۔
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے برسا منڈا جی کے یوم پیدائش کو ’قبائلی یوم فخر ‘ کے طور پر منانا شروع کرکے ان کے تعاون کو قومی اعزاز بخشا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد