بھوپال میں 2.25 لاکھ کے نقلی نوٹ کے ساتھ نوجوان گرفتار، چھاپنے کی مشین ضبط
بھوپال میں 2.25 لاکھ کے نقلی نوٹ کے ساتھ نوجوان گرفتار، چھاپنے کی مشین ضبط بھوپال، 15 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پولیس نے نقلی نوٹوں کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ پپلانی تھانہ پولیس نے گھر میں نقلی نوٹ چھاپنے والے ایک نوجو
گھر میں سیٹ اپ لگا کر نقلی نوٹ چھاپ رہا تھا، ملزم گرفتار، 2.25 لاکھ کے نقلی نوٹ برآمد


بھوپال میں 2.25 لاکھ کے نقلی نوٹ کے ساتھ نوجوان گرفتار، چھاپنے کی مشین ضبط

بھوپال، 15 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پولیس نے نقلی نوٹوں کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ پپلانی تھانہ پولیس نے گھر میں نقلی نوٹ چھاپنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پہلے ایک پرنٹنگ شاپ میں کام کرتا تھا۔ اس نے گھر میں ہی نقلی نوٹ چھاپنے کا پورا سیٹ اَپ لگا رکھا تھا، جس میں کاغذ سے لے کر پرنٹر اور ڈائی تک سب کچھ ملا ہے۔ وہ طویل وقت سے یہ کام کر رہا تھا۔ ملزم سے 2.25 لاکھ روپے مالیت کے نقلی نوٹ اور نوٹ بنانے کا سامان ملا ہے۔ پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے کہ وہ کب سے نقلی نوٹ تیار کر رہا تھا اور کن لوگوں تک پہنچا چکا ہے۔

زون-2 کے ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر گوتَم سولنکی نے ہفتہ کو جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اصل میں اترپردیش کا رہنے والا ملزم وویک یادو، ساکن مرلی نگر، کروند، لمبے وقت سے پرنٹنگ (چھاپنے) کا کام کر رہا تھا۔ ملزم وویک پہلے ایک پرنٹنگ شاپ پر کام کرتا تھا۔ اس نے گھر میں ہی نقلی نوٹ چھاپنے کا پورا سیٹ اَپ لگا رکھا تھا۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے اطلاع ملی کہ شانتی نگر جھگی بستی کے پاس ایک نوجوان نقلی نوٹ چلانے کی کوشش میں گھوم رہا ہے۔

پولیس نے گھیرابندی کرکے اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے پانچ سو روپے کے 23 نقلی نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں وویک نے بتایا کہ وہ اپنے ہی گھر میں کمپیوٹر اور پرنٹر کی مدد سے نقلی نوٹ چھاپ رہا تھا۔ وہ پرنٹنگ پریس میں کام کر چکا ہے، اسی لیے اسے ڈیزائننگ اور پرنٹنگ کا تجربہ ہے۔ اس نے بتایا کہ دسویں پاس ملزم نے نقلی نوٹ بنانے کے لیے کئی جرمن رائٹرز کی کتابیں پڑھی تھیں، جن سے حاصل معلومات کا استعمال وہ نوٹ چھاپنے میں کر رہا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر پولیس اسے اس کے گھر لے کر پہنچی۔ وہاں کا منظر دیکھ کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ ملزم نے گھر میں نوٹ چھاپنے کا پورا میکانزم لگایا ہوا تھا۔ تیس لاکھ روپے سے زائد کے نقلی نوٹ چھاپنے کا خام مال اس کے پاس سے ملا ہے۔ ملزم وویک یادو ایک ایک کرکے نقلی نوٹ مارکیٹ میں چلاتا تھا۔ گزشتہ ایک سال میں وہ چھ لاکھ روپے سے زائد کے نقلی نوٹ بازار میں چلا چکا ہے۔ ملزم کے بارے میں پولیس کو اطلاع دکانداروں سے ملی تھی۔ نقلی نوٹ بنانے کا سامان اس نے آن لائن خریدا تھا۔ پولیس ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande