
کولکاتہ، 15 نومبر (ہ س) ۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی حمایت کرنے والے گورنر سی وی آنند بوس کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے کہا تھا کہ ایس آئی آر ایک نیا اور ضروری طریقہ ہے جس سے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح بہار کے لوگوں نے اس طریقہ کو قبول کیا، اسی طرح مغربی بنگال کے لوگ بھی اسے سمجھیں گے اور انتخابی عمل میں بہتری آئے گی۔
گورنر نے ہفتہ کو ایک تقریب میں کہا کہ ووٹنگ بیلٹ سے ہونی چاہیے، بلٹ سے نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے لوگ ایس آئی آر کے بارے میں الجھن میں ہیں اور انہیں اس کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بنگال کے لوگ بھی اس طریقہ کو قبول کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گورنر شروع سے ہی ایس آئی آر کے حق میں بولتے رہے ہیں اور بہار انتخابات کے بعد اس کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے گورنر کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر راج بھون میں بی جے پی سے وابستہ مجرموں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور انہیں تشدد پر اکسارہے ہیں۔ ایم پی نے کہا کہ جب تک گورنر، جو کہ بی جے پیکے ایک مبینہ حامی ہیں، عہدے پر برقرار ہے، مغربی بنگال میں کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ